ادیب آن لائن کیا ہے؟
جیسا کہ آپ جانتے ہیں دور حاضر کے جدید ماحول میں کتابت اور چھپائی کی صنعت کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل یا ای بکس کا رجحان بحیثیت متبادل عالمی سطح پر روبہ ترقی ہے۔ آج اس کی اشد ضرورت ہے کہ اپنی زبان میں دستیاب ادب کو متبادل اور موثر ذرائع سے قارئین تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ ہم ایک ایسا وسیع اردو پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہیں جو اردو کی معیشت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ منفرد شراکت داری سے ادیبوں، شعراء اور پبلشرز حضرات کے لئے بھی منافع بخش ثابت ہو۔
ہمارا عزم
ایک ایسے ویب پلیٹ فارم اور موبائل ایپ کی تکمیل اور مستقل ترقی جو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو اور اردو ادب کے شائقین کو مطالعہ کا حقیقی لطف فراہم کرے۔ اور جو ہمارے شراکت داروں کے لیے منافع بخش ثابت ہو۔
خصوصیات
اردو ادب کے وسیع مجموعہ تک رسائی، بشمول کاپی رائٹ سے مبرّا اور متعلقہ پبلشرز اور ادیبوں سے اجازت شدہ جدید کتب
امتیازی رکنیت کے مواقع
جدید کتب تک رسائی کے لئے امتیازی رکنیت کے ایک سے زیادہ دستیاب مواقع
میری لائبریری
اپنی ذاتی لائبریری کے قیام اور اسے منظم رکھنے کی سہولت
یادداشت اور رہنمائی
دوران مطالعہ آسانی اور بعد از مطالعہ یادداشت اور رہنمائی کے لئے صفحات کی نشاندہی کی سہولت
سماجی رابطے
اپنے سماجی رابطے قائم رکھنے اور انہیں بڑھاوا دینے کی سہولت
کتب کی تجاویز
اپنی پسندیدہ کتب اپنے حلقہ یاراں کو تجویز کرنے کی سہولت
آن لائن خریداری
اپنی پسندیدہ کتب کی آن لائن خریداری کی سہولت
پسندیدہ کتب کی شمولیت
اپنی پسندیدہ کتب کو ہماری ڈیجیٹل لائبریری میں شامل کرنے کی تجاویز کی سہولت
تبصرہ اور درجہ بندی
کتاب مکمل ہونے یا دوران مطالعہ اپنی رائے اور درجہ بندی کی سہولت